بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اسلام علیکم سوال: ایسی بیوہ جس کی اولاد نہ ہو ، وہ بعد میں دوسری شادی کرلے تو کیا اسے پہلے خاوند کی پراپرٹی میں سے حصہ ملے گا؟ جواب: جب کوئی شخص فوت ہوتا ہے تو اس کی جائیداد اسی وقت وارثان میں تقسیم ہو جاتی ہے۔ جو وارث اس وقت زندہ ہوتے ہیں وہ اس کی پراپرٹی کے مالک بن جاتے ہیں سوال کو سامنے رکھتے ہوے بات کریں تو جب خاوند کی وفات ہوگی تو اسکی بیوی اسی وقت 1/4 حصے کی مالک بن جائے گی۔ اگر اس کی اولاد ہوتی تو پھر بیوی کو 1/8 حصہ ملنا تھا اولاد نہیں تو اب 1/4 ملے گا۔ اب وہ خاتون اگر دوسری شادی کر لیتی ہے تو اس سے فرق نہیں پڑتا پہلے خاوند سے ملنے والی جائیداد اس کے پاس ہی رہے گی۔ اسلامی قانون وراثت صدیوں سے برصغیر میں لاگو ہے لیکن بعض ایسے رواجات بھی موجود تھے جن کے تحت زمین کی تقسیم کی جاتی تھی، پنجاب کے بعض علاقوں میں یہ رواج تھا کہ جب کوئی ایسا شخص فوت ہوتا جسکی اولاد موجود نہ ہوتی صرف ایک بیوہ موجود ہوتی تو تمام پراپرٹی اس بیوی کے نام کردی جاتی تھی اسے لمیٹڈ اونر کہتے تھے وہ ا...
اشاعتیں
مئی, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
مختار نامہ خاص اور مختار نامہ عام میں کیا فرق ہے؟
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم مختار نامہ خاص اور مختار نامہ عام میں کیا فرق ہے ۔ مختار نامہ خاص کسی خاص مقصد کے لیے دیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر مقدمہ کی پیروی کے لیے مثلاّ ایک شخص خود بیرون ملک ہے، یا وہ بیمار ہے تو وہ اپنی جگہ کسی کو یہ اختیار دیتا ہے کہ میری طرف سے عدالت میں پیش ہونا ڈاکومنٹس پیش کرنا، وکیل مقرر کرنا وغیرہ وغیرہ۔ اسی طرح اگر ایک پراپرٹی جس ک ی دیکھ بھال مالک خود نہیں کر سکتا تو وہ کسی کو اختیار دیتا ہے کہ اس پراپرٹی کی دیکھ بھال کرے ، تو اس طرح کا جو مختار نامہ ہوتا ہے ، وہ مختار خاص کہلاتا ہے۔ اسٹامپ پیپر پر اس کو تیار کیا جاتاہے اور نوٹری پبلک سے اسے تصدیق کرایا جاتا ہ ے۔ مختارنامہ عام وہ ہے جس کے ذریعے آپ اپنی پراپرٹی کا مکمل اختیار کسی دوسرے شخص کو سونپ دیتے ہیں ۔ کہ وہ اس کو فروخت کر سکتا ہے۔ ایسا مختار نامہ تیار کرنے کے لیے آپ کو ملکیت کا ثبوت چاہیے ہوتا ہے۔ ایسے مختارنامہ کو سب رجسٹرار آفس میں رجسٹر کرایا جاتا ...
ہبہ یا گفٹ سے کیا مراد ہے؟
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم ہبہ یا گفٹ کا تعارف۔ اپنی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کسی دوسرے کو بغیر کسی قیمت کے منتقل کرنے کو ہبہ کہتے ہیں۔ یعنی جب کوئی شخص اپنی آزاد مرضی سے کسی دوسرے کو بغیر قیمت وصول کیے پراپرٹی منتقل کرتا ہے تو ایسا کرنے کو اسلامک لاٴ میں ہبہ اور انگلش لاٴ ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ 1882 کے مطابق اس کو گفٹ کہا جاتا ہے۔ ہبہ تحریری طور پر بھی کر سکتے ہیں اور زبانی بھی کر سکتے ہیں۔ اسلامک لاٴ آپ کو زبانی طور پر بھی ہبہ کرنے کی اجازت دیتا ہے، جبکہ ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ، جیسے کہ زمین ہوگی یا مکان ہوگیا اس کی منتقلی صرف رجسٹر ڈیڈ کے تحت کی جا سکتی ہے۔ جب کہ منقولہ پراپرٹی جیسے گاڑی وغیرہ کو بغیر رجسٹرڈ ڈیڈ کے ہبہ یا گفٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ اس گفٹ کا قبضہ اس کے حوالے کر دیا جاے جسے آپ گفٹ دے رہے ہیں ۔ وارث یا غیر وارث دونوں کو ہبہ کیا جا سکتا ہے مطلب جو آپ کے شرعی وارث ہیں یعنی بیٹا وغیرہ، ان کو بھی پراپرٹی ہبہ کر سکتے ہیں اور جو غیر وارث ہیں جن سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے، ان کو بھی ہب...
اسٹام پیپر پر خریدی گی زمین کو کیسے محفوظ کیا جا سکتا ہے؟
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم جب آپ سٹام پیپر پر کوئی رقبہ یا مکان خرید لیتے ہیں، تو ایسے اسٹام پیپر کو کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ اس کی قانونی ویلیو کو کیسے بڑھا سکتے ہیں، کہ اگر کل کو معاملہ عدالت میں چلا جائے تو اسٹامپ پیپر آپ کے کام آ سکے۔ سب سے پہلے تو یہ ذہن میں رکھیں کہ جب بھی زمین فروخت کی جاتی ہے، تو سیل مکمل اسی صورت میں ہوتی ہے جب خریدار کو قبضہ مل جاتا ہے، اور بیچنے والے کو اپنی رقم مل جاتی ہے۔(رجسٹری کروانے کا مکمل طریقہ اس لنک میں موجود ہے) ۔ https://youtu.be/fYG-8NXg4iE جب یہ کام مکمل ہو جاتے ہیں، تو آپ سب رجسٹرار آفس میں جا کے رجسٹریشن کروا دیتے ہیں۔ رجسٹری آپ کا ٹائٹل ڈاکومنٹ، ملکیت کا ثبوت ہو گا۔ زمین کی فروخت کا ایک دوسرا طریقہ جو ہمارے ہاں رائج ہے اور بہت کثرت کے ساتھ لوگ اس کو استعمال کرتے ہیں۔ وہ یہ کہ آپ زمین کی قیمت دے دیتے ہیں زمین کا قبضہ لے لیتے ہیں۔ لیکن ایک اسٹام کے اوپر اپنا یہ معاہدہ تحریر کر دیتے ہیں رجسٹری نہیں کراتے ایسے اسٹام کی اہمیت انتہائی کم ہے۔ مثال کہ طور پر آپ نے پچاس لاکھ روپے کی پراپرٹ...
Buying property on stamp paper and what is legal value of such stamp paper.
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
You often hear people buying property on stamp paper what does it means and legal value of such purchase. Buying on stamp paper does not make you owner of that property at all, in legal terms it is called an agreement to sell but not a complete sale. First I briefly explains what complete sale is, when sellers gets money and buyer gets possession of property and a sale deed is written, that sale deed is then registered in sub registrar office after paying all the taxes (stamp duty, municipal committee tax, advance income tax, gain tax) which at present are about 5% of the sale price of that property, once such sale deed is registered property gets transferred from seller to buyer. On the other hand agreement to sell is done on stamp paper of 1200 Rs. no other tax is paid and transfer of possession is not mandatory, such agreement is not a sale at all it is a step towards sale, many people make this mistake they pay full price of property, gets the possession and in return just get an a...
پنجاب حکومت کا اسٹامپ پیپر ختم کرنے کا فیصلہ
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اسلام علیکم اس فورم پر ہم آپ کو زمینوں سے متعلق قانونی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ آپ کے سوالات کے بھی جوابات دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ساتھ ساتھ زمینوں سے متعلق گورنمنٹ جب بھی کوئی نئی پالیسی تیار کرتی ہے، تو ہماری کوشش ہوتی ہے کہ وہ بھی آپ کے ساتھ شئیر کی جائے۔ تاکہ آپ کو آنے والی تبدیلیوں کے حوالے سے باخبر رکھا جا سکے۔ آپ جانتے ہیں کہ زمین کی فروخت کا معاہدہ ہو یا کوئی بھی اور معاہدہ تو اسے اسٹام پیپر پر تیار کیا جاتا ہے۔ لیکن اب پنجاب گورنمنٹ اسٹام پیپرز کو مکمل طور پر ختم کرنے لگی ہے۔ اسٹام پیپرز ختم کرکے (وائٹ پیپر) کے نام سے یعنی ایک سادہ سفید پیپر لایا جائے گا۔ جو کہ بینک سے ملے گا۔ اس پیپر کے اوپر بارکوڈز ہوں گے۔ جس کو سکین کر کے اس کی تصدیق کی جا سکے گی۔ اسٹام پیپر مکمل طور پر ختم اور تمام معاہدے اس وائٹ پیپر پر تحریر ہوا کریں گے ۔ گورنمٹ کا کہنا یہ ہے کہ ان اسٹام پیپرز کو چھاپنے پر حکومت پنجاب کا سالانہ ایک ارب روپیہ خرچ ہوتا ہے۔...
Overseas Pakistanis often face issues with their properties in Pakistan.
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم Overseas Pakistanis often face issues with their properties in Pakistan. To Whom and how overseas Pakistanis can complain when they face any property related difficulty. Both federal and provincial governments have made multiple forums to help overseas Pakistanis. Punjab overseas Pakistanis commission was established in 2014. Over its website an online portal is available to make complain from any part of the world. First of all you get yourself register on commission's website and prove yourself an overseas Pakistani. For this you need to upload pictures of foreign passport or Residence permit, National identification card for overseas Pakistanis. Once registered put-up your complain along with relevant available documents. You have an option to appoint a person to represent you where your presence is required. Common complains of overseas Pakistanis are: * Their properties are illegally occupied. * They are deprived of their land by preparing ...
New role of patwaris in punjab / نئے پٹواریوں کی بھرتیاں / نیا نظام لایا جا رہا ہے۔
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم 03-05-21 پچلے چند ہفتوں سے مختلف اضلاع سے پٹواری بھرتی کے اشتہارات آ رہے ہیں ، اس سے قبل حکومت کا یہ ایجنڈا تھا کہ پٹواری سسٹم کو ختم کرنا ہے، لیکن اب حکومت سینکڑوں کی تعداد میں نئے پٹواری بھرتی کر رہی ہے، ایسا کیوں کیا جا رہا ہے، تو ان بھرتیوں کی اصل وجہ یہ ہے کہ دیہاتوں میں "دیہی مراکز مال" کے نام سے مرکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ پہلے بھی دیہاتوں میں پٹواری صاحبان کے دفاتر موجود ہیں فرق یہ ہے کہ اب ان دفاتر کو ڈیجیٹلائیز کر دیا جاۓ گا پٹواری صاحبان کو لیپ ٹاپ/کمپیوٹرز کی سہولت دی جاۓ گی۔ اور انہیں اراضی ریکارڈ سنٹر کے ڈیٹا تک رسائی ہو گی۔ اراضی ریکارڈ سنٹر سے کمپیوٹرائزڈ فرد دیا جاتا ہے، اور اب پٹواری صاحبان دیہی مراکز مال سے کمپیوٹرائزڈ فرد جاری کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ انتقلات کی کاپیاں جو کہ اس سے قبل کمپیوٹر سنٹرز سے جاری کی جاتی ہیں ان کا ریکارڈ اب انہی پٹواری صاحبان کے مراکز سے وصول کیا جا سکے گا۔ اس سے قبل کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کمپیوٹر سنٹر سے حاصل کیا جاتا ہے اور پرانے ریکارڈ کے لیۓ پٹواری صاحبان کی خدمات لی جاتی ہیں لیکن ا...
حکومت خسرہ نمبر ، کیھوٹ نمبر وغیرہ ختم کر کے کونسا نظام لا رہی ہے؟New system in urban areas instead of khewat and khasra
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم اس وقت لاہور میں ایک نۓ پراجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت جتنی بھی شہری علاقے میں نئ بلڈنگز ، مکانات ، کمرشل بلڈنگز ہیں ان سب کو کمپیوٹرائیزڈ کیا جا رہا ہے۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ ہربلڈنگ کا ایک نقشہ تیار کیا جاۓ گا۔ اس بلڈنگ کو ایک نمبر دے دیا جاۓ گا۔ جس میں اس بلڈنگ کے متعلق تمام معلومات ہوں گی جیسا کہ اس میں کیا بنا ہوا ہے، اس کا مالک کون ہے، اس کی مالیت کتنی ہے، اس کی لوکیشن کیا ہے۔ یہ تمام تفصیلات اس میں موجود ہوں گی۔ اس سے قبل نظام میں پراپرٹی کی پہچان اس کے خسرہ نمبر سے ہوتی تھی۔ کھیوٹ کیا ہے، کھتونی کیا ہے، موضع کیا ہے۔ اب اس پرانے نظام کو ختم کیا جا رہا ہے۔ نۓ نظام کے تحت ہر پراپرٹی کا ایک شناخت نمبر ہو گا۔جب اس کو ڈیجیٹل میپ پر ڈھونڈا جاۓ گا تو اس پراپرٹی کی سب معلومات مل جا ئینگی ۔ اس سے قبل پراپرٹی کی نشاندہی اس کے خسرہ نمبر سے ہی ہوتی تھی۔ لوگوں کے آپس کے مقدمات بھی اسی خسرہ نمبر کی بنیاد پہ چلتے تھے۔ ایک پراپرٹی کے مختلف دعویدار جب اس پراپرٹی کے مالک ہونے کا دعوہ ...