اسٹام پیپر پر خریدی گی زمین کو کیسے محفوظ کیا جا سکتا ہے؟
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
جب آپ سٹام پیپر پر کوئی رقبہ یا مکان خرید لیتے ہیں، تو ایسے اسٹام پیپر کو کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ اس کی قانونی ویلیو کو کیسے بڑھا سکتے ہیں، کہ اگر کل کو معاملہ عدالت میں چلا جائے تو اسٹامپ پیپر آپ کے کام آ سکے۔ سب سے پہلے تو یہ ذہن میں رکھیں کہ جب بھی زمین فروخت کی جاتی ہے، تو سیل مکمل اسی صورت میں ہوتی ہے جب خریدار کو قبضہ مل جاتا ہے، اور بیچنے والے کو اپنی رقم مل جاتی ہے۔(رجسٹری کروانے کا مکمل طریقہ اس لنک میں موجود ہے) ۔
جب یہ کام مکمل ہو جاتے ہیں، تو آپ سب رجسٹرار آفس میں جا کے رجسٹریشن کروا دیتے ہیں۔ رجسٹری آپ کا ٹائٹل ڈاکومنٹ، ملکیت کا ثبوت ہو گا۔
زمین کی فروخت کا ایک دوسرا طریقہ جو ہمارے ہاں رائج ہے اور بہت کثرت کے ساتھ لوگ اس کو استعمال کرتے ہیں۔ وہ یہ کہ آپ زمین کی قیمت دے دیتے ہیں زمین کا قبضہ لے لیتے ہیں۔ لیکن ایک اسٹام کے اوپر اپنا یہ معاہدہ تحریر کر دیتے ہیں رجسٹری نہیں کراتے ایسے اسٹام کی اہمیت انتہائی کم ہے۔
مثال کہ طور پر آپ نے پچاس لاکھ روپے کی پراپرٹی خریدنی ہے اور آپ کے پاس روپے کم ہیں آپ نے 20 لاکھ روپیہ دیا اور اس کی ایک تحریر تیار کر لی۔ بیچنے والا کہتا ہے فلاں تاریخ تک بقایا رقم ادا ہوگی۔ جب مجھے وہ ادا ہو جائے گی، میں رجسٹریشن کروا دوں گا۔ اگر تو اس طرح کا مواد ہے کہ کچھ رقم ادا کر دی اور کچھ ابھی کرنی ہے۔اور پھر مکمل رقم ادا کرنے پر رجسٹری کروا دی جاۓ گی۔ تو یہاں تک تو بات ٹھیک ہے، لیکن اگر آپ پوری قیمت بھی ادا کر دیں اور اسٹام لکھیں، کہ چھوڑیں رجسٹری کا خرچہ ہوتا ہے۔( بعض اوقات لوگ کہتے ہیں دنیا کرتی ہے جناب اسی طریقے سے) ۔ لیکن یہ غلط طریقہ ہے بلکہ انتہائی غلط طریقہ ہے۔ جب آپ نے پوری رقم دے دی ہے تو اس کی رجسٹری کروائیں۔ آپ اگر عدالت میں موجود کیسز کو دیکھیں گے تو ایک بہت بڑی تعداد ان کیسز کی ہے، کہ جس میں لوگوں نے اسٹام پر معاہدہ کیا ہوتا ہے، اور بعد میں بیچنے والا رجسٹری سے انکار کر دیتا ہے کیونکہ زمین کی قیمت بڑھ چکی ہوتی ہے وہ مزید پیسے مانگتا ہے تو ایسی صورت میں معاملہ عدالت میں چلا جاتا ہے۔
اگر آپ نے اسٹام لکھنا ہی ہے تو اس کو کس طریقے سے لکھا جائے ، چند باتیں ذہن میں رکھیں۔
پراپرٹی بیچنے والا اور خریدنے والا دونوں کا نام انتہائی واضح ،صاف ستھرا ، مکمل ایڈریس کے ساتھ لکھیں۔
دوسری انتہائی اہم بات کے کوئی بھی شخص صرف اپنی پراپرٹی بیچ سکتا ہے۔ اگر کوئی آپ کو اسٹام لکھ کر دے رہا ہے کہ میں اپنی اور اپنے بھائی کی یا اپنی بہن کی پراپرٹی سیل کر رہا ہوں اور میں پیسے لے رہا ہوں ۔تو ایسا ہرگز نہ کریں۔ کوئی بھی شخص صرف اپنی حد تک آپ کو لکھ کے دے سکتا ہے۔ کسی کی طرف سے وہ لکھ کے نہیں دے سکتا اگر کسی کی طرف سے وہ لکھ کے دے رہا ہے تو اس کو بھی اسٹام میں پارٹی بنایا جائے ۔
تیسری اہم بات کہ تفصیل کے ساتھ اس پراپرٹی کا ذکر ہونا چاہیے (جو آپ خرید رہے ہیں) کہ اس کی لوکیشن کیا ہے۔ اگر خسرہ نمبر ہے تو اس کا خسرہ نمبر کیا ہے ۔اگر مکان بنا ہوا ہے تو اس کی ڈیٹیل ہونی چاہیے ۔
گواہان کم از کم دو ہونے چاہیں۔ بہتر یہی ہے کہ آپ دو سے زیادہ گواہان اس میں ایڈ کر لیں۔ تاکہ کل کو کوئی ایک شخص فوت ہو جاتا ہے یا ایک شخص انکاری ہو جاتا ہے ، یا دیکھتے ہیں کہ یہ گواہی نہیں دے گا، یا حق بات نہیں کرے گا۔ تو آپ کے پاس اور گواہ موجود ہو۔
آپ نے معاہدہ کر رکھا ہے، کہ اتنے لاکھ دینے ہیں، اتنے لاکھ دے چکے ہیں۔ اتنے لاکھ فلاں تاریخ تک دینے ہیں۔ یہ شرائط انتہائی واضح طور پر آپ نے اسٹام پر تحریر کرنی ہیں۔ اگر تو آپ نے تاریخ فکس کر دی ، کہ بقایا پیسے فلاں تاریخ تک ادا کرنے ہیں۔ تو پھر آپ نے پابندی کرنی ہے۔
جب اس طرح کا معاہدہ ہو گیا،کل کو ایک پارٹی پیچھے ہٹ جاے وہ اپنے حصے کا زمہ داری پوری نہ کرے۔مثال کے طور پر بیچنے والا کہے کہ میں نے نہیں رجسٹری کروانی۔ تب خریدار عدالت میں جا کے دعویٰ تعمیل مختص دائر کرے گا۔اور اس اسٹام کو بنیاد بنانا ہو گا، کہ یہ ہمارا آپس میں معاہدہ ہوا تھا ۔اب مالک مجھے پراپرٹی کی رجسٹری نہیں کروا کے دے رہا ۔
پہلے یہ ذہن میں رکھیں کہ آپ کو پندرہ ہزار روپے کورٹ فیس ادا کرنی پڑے گی۔ مکمل تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔ شکریہ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں