مختار نامہ خاص اور مختار نامہ عام میں کیا فرق ہے؟

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم

 مختار نامہ خاص اور مختار نامہ عام میں کیا فرق ہے ۔ 

مختار نامہ خاص کسی خاص مقصد کے لیے دیا جاتا ہے۔ مثال

 کے طور پر مقدمہ کی پیروی کے لیے مثلاّ ایک شخص خود 

بیرون ملک ہے، یا وہ بیمار ہے تو وہ اپنی جگہ کسی کو یہ 

اختیار دیتا ہے کہ میری طرف سے عدالت میں پیش ہونا 

ڈاکومنٹس پیش کرنا، وکیل مقرر کرنا وغیرہ وغیرہ۔ اسی طرح اگر ایک پراپرٹی جس کی دیکھ بھال مالک خود نہیں کر سکتا تو وہ کسی کو 

اختیار دیتا ہے کہ اس پراپرٹی کی دیکھ بھال  کرے ،  تو 

اس طرح کا جو مختار نامہ ہوتا ہے ، وہ مختار خاص کہلاتا ہے۔ 

اسٹامپ پیپر پر اس کو تیار کیا جاتاہے اور نوٹری پبلک سے اسے تصدیق کرایا جاتا ہے۔ 


مختارنامہ عام وہ ہے جس کے ذریعے آپ اپنی پراپرٹی کا 

مکمل اختیار کسی  دوسرے شخص کو سونپ دیتے ہیں ۔ کہ

 وہ اس کو فروخت کر سکتا ہے۔ ایسا مختار نامہ تیار کرنے کے

لیے آپ کو ملکیت کا ثبوت چاہیے ہوتا ہے۔ ایسے 

مختارنامہ کو سب رجسٹرار آفس میں رجسٹر کرایا  جاتا ہے۔ زمین کی مالیت کے حساب سے 2 فیصد ٹیکس ادا کیا جاتا ہے البتہ بہن، بھائی، ماں، باپ  کو ایسا مختارنامہ دیتے  ہیں تو ایسی صورت میں صرف بارہ سو روپے  اسٹامپ ڈیوٹی لگتی ہے اور کوئی سرکاری فیس نہ ہے۔  

دو فیصد سے مراد یہ ہے کہ  دس لاکھ کی پراپرٹی ہو تو بیس ہزار ٹیکس 

لگے گا ۔ لیکن اگر آپ کسی قریبی وارث کو مختار نامہ عام دے رہے ہیں تو پھر 

صرف بارہ سو روپے کا اسٹام پیپر لگے گا۔  


مختارنامہ کو کینسل بھی کرایا جا سکتا ہے۔ اور اگر کوئی شخص دونوں میں سے فوت  ہو جائے ، مختارنامہ دینے والا یا جس کو دیا گیا ہو، تو ایسی صورت میں یہ غیر موثر ہو جاتا ہے۔  لیکن بعض صورتوں میں آپ تحریر  کرتے ہیں کہ یہ مختارنامہ  ناقابل منسوخی ہے، یہ کہ کسی کے مرنے کے بعد بھی یہ منسوخ نہیں ہوتا۔ یہ عام طور پر وہ مختارنامہ ہوتا ہے جس میں کسی پراپرٹی کی  قیمت ادا کر دی جاتی ہے لیکن کسی وجہ سے رجسٹری نہیں ہو پاتی تو  مختار نامہ عام دے دیا جاتا ہے کہ مناسب وقت آنے پر رجسٹری کروا لی جائے گی۔ 


مزید تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔

https://youtu.be/e_TzjMGFdQI

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اسٹام پیپر پر خریدی گی زمین کو کیسے محفوظ کیا جا سکتا ہے؟

What is shamlat / How many types of shamlat / شاملات