What is shamlat / How many types of shamlat / شاملات
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
یہاں ہم آپ کو شاملات کی اقسام کے حوالے سے بتائیں گے۔ امید ہے کہ آپ کو یہ معلومات فائدہ دے گی۔
شاملات کو آپ تین قسموں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔
ایک وہ شاملات ہے جسے آبادی دہیہ کہتے ہیں۔جو کہ گاؤں کی پرانی آبادی ہوتی ہے ، اسے لال لکیر اور خسرہ آبادی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ شاملات ہے لیکن اس کی نوعیت تھوڑی مختلف ہوتی ہے اس کا ریکارڈ محکمہ مال کے پاس نہیں ہوتا سواۓاس کے کہ ان کے پاس پورے علاقے کا ایک خسرہ نمبر ہوتا ہےاور یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس خسرہ کا کل رقبہ کتنا ہے لیکن اس خسرہ میں کس کس نے گھر بنا رکھا ہے یہ انہیں معلوم نہیں ہوتا۔
اب آ جائیں شاملات کی دوسری قسم کی طرف
اسے شاملات دیہہ کہا جاتا ہے۔یہ وہ شاملات ہے جو بعض جگہوں پر آپ کو ہزاروں کنال کے حساب سے بھی ملے گی، اس کے باقاعدہ خسرہ نمبر ہوتے ہیں، ہر خسرہ نمبر پر کسی نہ کسی خاندان کا قبضہ بھرا ہوتا ہےلیکن کسی خاندان کا قبضہ بھرے ہونے کا مطلب یہ نہیں ہےکہ اس کی اتنی ہی جگہ بنتی ہے، جتنی اس کی ادھر حصہ داری لکھی ہوئی ہے، جب کبھی بھی شاملات تقسیم ہو گی (اور وہ کب تقسیم ہوتی ہے جب اس موضع کے پچاس فیصد سے زیادہ لوگ درخواست دیتے ہیں کہ شاملات کو تقسیم کیا جاۓ) تب شاملات تقسیم ہوتی ہے۔اس وقت پتا چلتا ہے کہ فلاں شخص کے پاس سو کنال تھی لیکن یہ مالک ستر کنال کا تھا ، جو تیس کنال اس کے پاس فالتو ہے وہ اس سے لے کر اسے دے دی جاتی ہے جس کے پاس کم ہوتی ہے، یہ ہو گی شاملات دیہہ کی تقسیم۔
اب آ جائیں شاملات کی تیسری قسم کی طرف
یہ وہ شاملات ہے جو مفادِ عام کے لیے ہوتی ہے، اس سےمراد چھپڑ، قبرستان ، مسجد ، کھیل کا میدان، وغیرہ ہے۔ یہ مفیدِ عام کی جگہیں ہیں یہ کبھی بھی تقسیم نہیں کی جا سکتیں اور نہ فروخت کی جا سکتی ہیں، ان جگہوں کا مالک پورا گاؤں ہوتا ہے۔
شاملات کے حوالے سے ہماری متفرق ویڈیوز بھی موجود ہیں جو کہ آپ یوٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں ۔
اس کے علاوہ پراپرٹی سے متعلق کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے آپ واٹس ایپ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
WhatsApp Only
00923455710272