ہبہ یا گفٹ سے کیا مراد ہے؟

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

 السلام علیکم

 ہبہ یا گفٹ کا تعارف۔ اپنی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کسی دوسرے کو بغیر کسی قیمت کے منتقل کرنے کو ہبہ کہتے ہیں۔ یعنی  جب کوئی شخص اپنی آزاد مرضی سے کسی دوسرے کو بغیر قیمت وصول کیے پراپرٹی منتقل کرتا ہے تو ایسا کرنے کو اسلامک لاٴ میں ہبہ اور انگلش لاٴ ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ 1882 کے مطابق اس کو گفٹ کہا جاتا ہے۔ 


ہبہ تحریری طور پر بھی کر سکتے ہیں اور زبانی بھی کر سکتے ہیں۔ اسلامک لاٴ آپ کو زبانی طور پر بھی ہبہ کرنے کی اجازت دیتا ہے، جبکہ ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ، جیسے کہ زمین ہوگی یا مکان ہوگیا اس کی منتقلی صرف رجسٹر ڈیڈ کے تحت کی جا سکتی ہے۔ جب کہ منقولہ پراپرٹی جیسے گاڑی وغیرہ  کو بغیر رجسٹرڈ ڈیڈ کے ہبہ یا گفٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ اس گفٹ کا قبضہ اس کے حوالے کر دیا جاے جسے آپ گفٹ دے رہے ہیں ۔ 


وارث یا غیر وارث دونوں کو ہبہ کیا جا سکتا ہے مطلب جو آپ کے شرعی وارث ہیں یعنی بیٹا وغیرہ، ان کو بھی پراپرٹی ہبہ کر سکتے ہیں اور جو غیر وارث ہیں جن سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے، ان کو بھی ہبہ کر سکتے ہیں۔ یہ لازم ہے کہ ہبہ کرنے والا پیش کش کرے دوسرے شخص کو کہ میں یہ پراپرٹی تمہارے نام کرنا چاہتا ہوں۔ دوسرا شخص اس کو قبول کرے۔ جائیداد کا قبضہ قبول کرنے والے کو منتقل کر دیا جائے۔


مکمل معلومات کے لیے لنک پر کلک کریں۔ شکریہ

https://youtu.be/-Ili6Ix2ufQ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اسٹام پیپر پر خریدی گی زمین کو کیسے محفوظ کیا جا سکتا ہے؟

مختار نامہ خاص اور مختار نامہ عام میں کیا فرق ہے؟

What is shamlat / How many types of shamlat / شاملات