پنجاب حکومت کا اسٹامپ پیپر ختم کرنے کا فیصلہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

 اسلام علیکم

 

اس فورم پر ہم آپ کو زمینوں سے متعلق قانونی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ آپ کے سوالات کے بھی جوابات دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

https://wa.me/923455710272

 ساتھ ساتھ زمینوں سے متعلق گورنمنٹ جب بھی کوئی نئی پالیسی تیار کرتی ہے، تو ہماری کوشش ہوتی ہے کہ وہ بھی آپ کے ساتھ شئیر کی جائے۔ تاکہ آپ کو آنے والی تبدیلیوں کے حوالے سے باخبر رکھا جا سکے۔

  آپ جانتے ہیں کہ  زمین کی فروخت کا معاہدہ ہو یا کوئی بھی اور معاہدہ تو اسے اسٹام پیپر  پر تیار کیا جاتا ہے۔                  

 لیکن اب پنجاب گورنمنٹ اسٹام پیپرز کو مکمل طور پر ختم کرنے لگی ہے۔ اسٹام پیپرز ختم کرکے (وائٹ پیپر) کے نام سے یعنی ایک سادہ سفید پیپر لایا جائے گا۔ جو کہ بینک سے ملے گا۔ اس پیپر کے اوپر بارکوڈز ہوں گے۔ جس کو سکین کر کے  اس کی تصدیق کی جا سکے گی۔

 اسٹام پیپر مکمل طور پر ختم اور تمام معاہدے اس وائٹ پیپر پر تحریر ہوا کریں گے ۔ گورنمٹ کا کہنا یہ ہے کہ ان اسٹام پیپرز کو چھاپنے پر حکومت پنجاب کا سالانہ ایک ارب روپیہ خرچ ہوتا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس طریقہ سے اس پیسے کی بچت ہوا کرے گی۔ 

https://youtu.be/QtR9rjxq7K4

یہ آئیڈیا موجودہ سینیر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ صاحب کا ہے جو اس کے علاوہ بھی سسٹم میں کافی تبدیلیاں لا رہے ہیں اب دیکھیں کل کو اس نئے طریقے سے کیا فائدہ اور نقصان ہوتا ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اسٹام پیپر پر خریدی گی زمین کو کیسے محفوظ کیا جا سکتا ہے؟

مختار نامہ خاص اور مختار نامہ عام میں کیا فرق ہے؟

What is shamlat / How many types of shamlat / شاملات