پراپرٹی زبانی ہبہ کرنا

 پراپرٹی زبانی ہبہ کرنا ۔



اگر پراپرٹی کے کاغذات میں مسئلہ ہو تو بھی پراپرٹی کا مالک زبانی ہبہ کر سکتا ہے۔

ہبہ کرنے والے کو واہب اور جِسے ہبہ کیا جائے اُسے موہوب الیہ کہا جاتا ہے۔

ہبہ کرنے والا جائیداد گفٹ کرنے کی آفر کرتا ہے اور لینے والا آفر کو قبول کرتا ہے گواہان کی موجودگی میں، اور جائیداد کا قبضہ موہوب الیہ کو منتقل کر دیا جاتا ہے۔

قانون ایسے زبانی ہبہ کو تسلیم کرتا ہے۔

اِس زبانی ہبہ کی بابت یاداشت کے طور پر تحریر بھی لکھی جا سکتی ہے جو عدالت میں کام آ سکتی ہے۔

واضح رہے کاغذات میں نام اُس صورت ہی آئے گا کہ جب آپ انتقال درج کروا لیں گے۔ اگر کسی بھی وجہ سے انتقال نہ کروا سکیں پھر اِسی زبانی ہبہ اور تحریر کی بنیاد پر عدالت سے ہبہ کی ڈگری حاصل کر سکتے ہیں اور ہبہ شدہ جائیداد کا انتقال کروا سکتے ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اسٹام پیپر پر خریدی گی زمین کو کیسے محفوظ کیا جا سکتا ہے؟

مختار نامہ خاص اور مختار نامہ عام میں کیا فرق ہے؟

What is shamlat / How many types of shamlat / شاملات