جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی شرح میں تبدیلی
جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی شرح میں تبدیلی
بجٹ 25-2024 میں نان فائلرز کے لیے پراپرٹی کی فروخت پر 45 فیصد ٹیکس کی
تجویز۔
حکومت کا 25-2024 میں پراپرٹی انکم ٹیکس سے 477.11 بلین روپے حاصل کرنے
کا ہدف۔
مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی شرح میں اہم تبدیلیاں تجویز کی ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال میں پراپرٹی کے لین دین پر کیپیٹل گین ٹیکس میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر کے دوران اعلان کیا کہ فائلرز کو اب جائیداد کی خرید و فروخت پر 15 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ جبکہ نان فائلرز سے جائیداد کے لین دین پر 45% تک ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
بجٹ میں غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق فائلرز، نان فائلرز اور وقت پر ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے لیے الگ الگ ٹیکس کی شرح متعارف کرائی گئی ہے۔ حکومت کا آئندہ مالی سال کے لیے جائیدادوں پر انکم ٹیکس سے 477.11 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف ہے
https://www.samaa.tv/2087316361-budget-2024-25-45-tax-on-property-sales-for-non-filers-proposed
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں