جب انتقال وراثت درج نہ ہو
جب انتقال وراثت درج نہ ہو
اگر دیگر ورثا ء انتقال وراثت درج نہ کروانا چاہیں تو آپ اپنا حصہ لے سکتے ہیں؟
انتقال وراثت جب بھی درج ہو گا، تمام ورثا ء کو ان کا حصہ ملے گا۔
انتقال وراثت کے تین طریقے ہیں:
1۔آپ ریوینیو آفیسر کے پاس وراثتی انتقال کی فائل جمع کروائیں گے، پٹواری شجره بنائے گا، تصدیق کے بعد ریونیو آفیسر اسے پاس کرے گا تو پراپرٹی آپ کے نام منتقل ہو جائے گی، ایک وارث اکیلا یہ عمل مکمل کروا سکتا ہے۔
2۔آپ نادرا آفس سے سکسیشن سرٹیفکیٹ حاصل کر کے انتقال وراثت کروا سکتے ہیں۔ اس کے لیے سب وارثان کا نادرا دفتر آنا ضروری ہے۔
3۔اگر مندرجہ بالا دونوں طریقوں میں آپ کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے، وارثان میں کسی طرح کا تنازع ہو تو آپ عدالت کے ذریعے وارثان ڈیکلیئر کروا سکتے ہیں۔عدالت تمام ورثا ء کے حصوں کا تعین کرے گی اور انتقال وراثت کا حکم جاری کرے گی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں