سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کا نام دبئی کی جائیدادوں کے ڈیٹا میں شامل ۔
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کا نام دبئی کی جائیدادوں کے ڈیٹا میں شامل ۔
جسٹس منصور علی شاہ کا نام آنے پر انہوں نے اس کی وضاحت کی ہے کہ بطور وکیل انہوں نے دبئی میں اقساط پر ایک اپارٹمنٹ خریدا، تاہم یہ منصوبہ مکمل نہ ہوا، اور انویسٹمنٹ ضائع ہو گئی۔ مزید کہا کہ جولائی 2017 میں بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میں نے اپنے اثاثے بشمول دبئی کی جائیداد کو پبلک کیا۔ ٹیکس سال 2016 کے دستاویزات میں دبئی کی 2.38 ملین روپے مالیت کی کی تفصیل موجود ہے۔
دبئی پراپرٹی کی تفصیلات میں جسٹس منصور علی شاہ کا نام موجود ہے، جو میسن ریزیڈنس کلیکشن میں جائیداد کے مالک ہیں۔جسٹس شاہ سے جب اس کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ دبئی پراپرٹی میں سرمایہ کاری کی تھی مگر وہ پراجیکٹ مکمل نہیں ہوا اور ان کی رقم ضائع ہو گئی۔
ان کے جواب پر دبئی لینڈ رجسٹری کی ویب سائٹ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے سینئر جج کے جواب کی تصدیق کی کہ مذکورہ پراپرٹی موجود نہیں ہے۔
https://www.thenews.com.pk/print/1193035-justice-mansoor-didn-t-get-possession-of-apartment-in-dubai
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں