انتقال وراثت میں صرف بیٹوں کا نام شامل ہے اور بیٹیوں کا نام شامل نہیں کیا تو اس کو درست کروانے کے لیے کون سے فورم موجود ہیں؟

Blogger:
Adv. Sofia Noreen

انتقال وراثت میں صرف بیٹوں کا نام شامل ہے اور بیٹیوں کا نام شامل نہیں کیا تو اس کو درست کروانے کے لیے کون سے فورم موجود ہیں؟

آج کے دور میں جائیداد کے انتقال وراثت میں بیٹیوں کو شامل نہ کیا جائے یہ اتنا آسان  نہیں ہے ۔ کیونکہ انتقال وراثت کے وقت ایف آر سی جسے نادرا جاری کرتا ہے وہ ساتھ لگانا ضروری ہے اور اس میں تمام بچوں کے نام شامل ہوتے ہیں اور اگر اس میں موجود ناموں میں سے کسی کا نام شامل نہ کیا جائے تو ایسا کرنا فراڈ  تصور ہو گا۔

 اس فراڈ میں کون کون شامل ہوتا ہے؟ 

اس فراڈ میں پٹواری جو کہ شجرہ نصب تیار کرتے وقت وارثان کو حذف کر دیتا ہے، تحصیلدار جو اس انتقال کو پاس کرتا ہے، نمبردار جو وارثان  کی تصدیق کرتے وقت غلط بیانی کرتا ہے۔ ان کے علاوہ گواہ اور وہ وارث جو وراثت کو درج کروا رہا ہے سب شامل ہوتے ہیں ان سب کے خلاف کرمینل کاروائی کی جا سکتی ہے ۔

( PPC) پی پی سی 

کی سیکشن 498  کے مطابق اگر کوئی شخص جان بوجھ کر خواتین کو وراثتی جائیداد کے حق سے محروم کرے گا تو اس کو 10 سال تک کی قید اور 10 لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

فراڈ ہونے پر اس کی درستگی کے لیے کس فورم پر جایا جا سکتا ہے؟

اس کے لیے آپ ریونیو آفیسر کو درخواست دیں گے اور ساتھ میں ثبوت دیں گے کہ کون کون وارثان میں شامل ہے لہذا اس کی بنیاد پر انتقال وراثت میں درستگی کی جائے ۔ واضع رہے  یہ فراڈ ان سب آفیسرز کی ملی بھگت سے ہوتا ہے لہٰذا درستگی اتنی آسانی سے نہیں کی جاتی اور ایک ہی دفتر میں ایک کمرے سے دوسرے کمرے تک درخواست پہنچانے میں دس، بارہ دن لگ جاتے ہیں ۔ عام طور پر اس مسئلے کے حل ہونے میں سال سے دو سال کا وقت لگتا ہے۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ سول کورٹ سے رجوع کریں اور تمام ثبوت اس عدالت کے سامنے رکھیں اور عدالت اپنی کاروائی مکمل کرنے کے بعد اس پر فیصلہ کرے گی۔ 

اگر آپ فراڈ میں ملوث سرکاری ملازمین کو سزا دلوانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ اینٹی کرپشن سے بھی رجوع کر سکتے ہیں البتہ ریکارڈ کی درستگی ریونیو آفیسر  یا سول کورٹ ہی کرے گی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اسٹام پیپر پر خریدی گی زمین کو کیسے محفوظ کیا جا سکتا ہے؟

مختار نامہ خاص اور مختار نامہ عام میں کیا فرق ہے؟

What is shamlat / How many types of shamlat / شاملات