نام کی درستگی

Blogger:
Adv. Sofia Noreen

 شناختی کارڈ اور محکمہ مال کے ریکارڈ میں نام کے فرق کو کیسے درست کیا جائے؟


عمومی طور پر جب کسی ادارے میں نام کی درستگی یا تبدیلی کرانی ہو تو اس مقصد کے لیے سول کورٹ سے ڈگری لی جاتی ہے ۔ جس کے بعد ہی نام کی تبدیلی یا درستگی کی جاتی ہے ۔ محکمہ مال کے ریکارڈ میں اگر نام شناختی کارڈ سے مختلف ہو تو اس کی درستگی کے لیے آپ تحصیل دار کو درخواست دیں گے ۔ شناختی کارڈ کی کاپی اور ضرورت کے مطابق دیگر کاغذات بھی ساتھ لف کریں گے ۔ تحصیل دار درخواست کا جائزہ لینے کے بعد یہ درخواست سرکل ریونیو آفیسر کے پاس بھیج دے گا ۔ سرکل ریونیو آفیسر  پٹواری اور قانونگو سے رپورٹ حاصل کرے گا سرکل ریونیو آفیسر دو معتبر افراد مثلاً کونسلر یا نمبردار کے بیان ریکارڈ کرے گا کہ آیا درخواست گزار کا موقف درست ہے یا نہیں۔ سرکل ریونیو آفیسر رپورٹ مکمل کر کے یہ رپورٹ تحصیل دار کو بھیج دے گا، تحصیل دار نام کی درستگی یا اس میں ہونے والی تبدیلی کو دُرست کر کے درج کرنے کا حکم دے گا ۔ 

درخواست پر کسی طرح کے اعتراض کی صورت میں درخواست گزار کو طلب کر کے اس کا موقف سنا جائے گا جس کے بعد درخواست پر فیصلہ ہو گا۔

تحصیلدار کے حکم کے بعد ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کی صورت میں عملدرآمد کے لیے اراضی ریکارڈ سینٹر کو بھیج دیا جائے گا کہ نام کو درستگی کی جائے مینوئل ریکارڈ کی صورت میں سرکل ریونیو آفیسر کو 7 یوم میں دُرست اندراج کا حکم دیا جائے گا۔

قانون کے مطابق یہ تمام عمل 15 دن میں مکمل ہو گا اور اس پر کوئی سرکاری فیس لاگو نہ ہو گی، البتہ عملی طور پر اس پر وقت اور پیسہ کافی خرچ کرنا پڑتا ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اسٹام پیپر پر خریدی گی زمین کو کیسے محفوظ کیا جا سکتا ہے؟

مختار نامہ خاص اور مختار نامہ عام میں کیا فرق ہے؟

What is shamlat / How many types of shamlat / شاملات