جس خسرہ نمبر سے پلاٹ خریدا کیسے معلوم کیا جائے کہ قبضہ بھی وہیں سے ہی ملا ہے؟

Blogger:
Adv. Sofia Noreen
 


 جس خسرہ نمبر سے پلاٹ خریدا کیسے معلوم کیا جائے کہ قبضہ بھی وہیں سے ہی ملا ہے؟

جب آپ پلاٹ کی رجسٹری کرواتے ہیں تو اس میں زمین کا خسرہ نمبر ، کھیوٹ اور کھتونی نمبر درج ہوتے ہیں ۔ اگر کھیوٹ میں ایک ہی خسرہ 10 کنال کا ہے اس کا نمبر فرض کریں 30 ہے اور آپ ایک کنال رقبہ خریدتے ہیں باقی 9 کنال کے مالک یہ اعتراض تو کر سکتے ہیں کہ آپ مشرقی کونے سے نہیں بلکہ مغربی کونے سے قبضہ لیں لکین آپ کیونکہ مالک اسی خسرہ نمبر کے ہیں اس لیے آپ کو نکال نہیں سکتے۔ اگر باہم رضامندی سے مسلئہ حل نہ ہو تو اس خسرہ کی تقسیم کے ذریعے مسئلہ حل کیا جاتا ہے۔

مسئلہ زیادہ تب بنتا ہے جب ایک کھیوٹ میں سے رقبہ خریدیں اور اس میں خسرہ نمبرات کی تعداد زیادہ ہوں ایسی صورت میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اسلئے قبضہ کہاں سے لیا گیا ہے وہ واضع طور پر رجسٹری میں لکھنا چائیے۔

یہ جاننے کے لئے کہ جو خسرہ دکھایا جا رہا ہے وہ یہی ہے کاغذات میں بھی اس کے لیے بہتر یہ ہے کہ جب آپ پلاٹ خریدیں تو وہاں کے مقامی لوگوں سے خسرہ کے بارے میں معلوم کر لیا کریں ۔ آپ پٹواری سے معلوم کر  سکتے ہیں پٹواری آپ کو لٹھہ کی مدد سے بتا سکتا ہے، لٹھہ کی نقل بھی لے سکتے ہیں اور محافظ خانہ سے مساوی کی نقل بھی حاصل کر سکتے ہیں جس سے خسرہ کا تعین ہو جاتا ہے ۔ محکمہ مال میں خسرہ نمبر کی نشاندہی کی درخواست دے کر بھی درست خسرہ نمبر پر قبضہ کا معلوم کیا جا سکتا ہے ۔ اب رجسٹری کرانے سے قبل پٹواری کا موقع پر جا کر موقع کی رپورٹ تیار کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔تو ایسی صورت میں آپ کو معلوم ہو جاتا ہے کہ آپ کو درست خسرہ نمبر پر قبضہ دیا گیا ہے یا نہیں ۔

https://youtu.be/QlbgmqsV6TY

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اسٹام پیپر پر خریدی گی زمین کو کیسے محفوظ کیا جا سکتا ہے؟

مختار نامہ خاص اور مختار نامہ عام میں کیا فرق ہے؟

What is shamlat / How many types of shamlat / شاملات