What is this latha? لٹھہ سے کیا مراد ہے
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلام علیکم

محکمہ مال کے پاس دو طرح کے نقشے موجود ہوتے ہیں۔ایک کو مساوی کہا جاتا ہے اور ایک کو لٹھہ کہا جاتا ہے۔ مساوی محافظ خانے میں موجود ہوتا ہے جبکہ لٹھہ پٹواری کے پاس موجود ہوتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر ایک کپڑے کا بڑا سا ٹکڑا ہوتا ہے۔ اس کے اوپر گاوں یا موضع کا نقشہ تیار کیا جاتا ہے جسے لٹھہ بولا جاتا ہے۔ چھوٹے چھوٹے ڈبوں کی شکل میں وہ ایک پورا نقشہ ہوتا ہے۔ ہر ڈبے کے اندر خسرہ نمبر لکھا ہوتا ہے اور ساتھ میں اس کی چاروں اطرف کی لمبائی چوڑائی لکھی ہوتی ہے۔ آپ اس لٹھہ کو سامنے رکھ کر کوئی بھی خسرہ نمبر دیکھ سکتے ہیں کہ یہ خسرہ نمبر اس گاوں میں کونسی جگہ پر ہے۔ اس کے دائیں بائیں کونسے خسرہ جات ہیں ۔ لمبائی چوڑائی کو دیکھتے ہوئے آپ کسی بھی خسرہ نمبر کی پیمائیش نکال سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ پراپرٹی سے متعلق کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے آپ واٹس ایپ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
WhatsApp Only
00923455710272
LATHA is basically a large piece of cloth. On it is the map of a Village or Mozya. It is a complete map in the form of small boxes. Each box depicts a khasra. Inside each box number of that "Khasra" is written, Also lengths of all four sides of khasra are mentioned. By looking at the Latha you can search any Khasra number, exact location of any khasra number in the Village, what khasra's are on its right and left. From measurements of its lengths you can calculate area of any khasra number.