اشاعتیں

اگست, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

جس خسرہ نمبر سے پلاٹ خریدا کیسے معلوم کیا جائے کہ قبضہ بھی وہیں سے ہی ملا ہے؟

تصویر
Blogger: Adv. Sofia Noreen    جس خسرہ نمبر سے پلاٹ خریدا کیسے معلوم کیا جائے کہ قبضہ بھی وہیں سے ہی ملا ہے؟ جب آپ پلاٹ کی رجسٹری کرواتے ہیں تو اس میں زمین کا خسرہ نمبر ، کھیوٹ اور کھتونی نمبر درج ہوتے ہیں ۔ اگر کھیوٹ میں ایک ہی خسرہ 10 کنال کا ہے اس کا نمبر فرض کریں 30 ہے اور آپ ایک کنال رقبہ خریدتے ہیں باقی 9 کنال کے مالک یہ اعتراض تو کر سکتے ہیں کہ آپ مشرقی کونے سے نہیں بلکہ مغربی کونے سے قبضہ لیں لکین آپ کیونکہ مالک اسی خسرہ نمبر کے ہیں اس لیے آپ کو نکال نہیں سکتے۔ اگر باہم رضامندی سے مسلئہ حل نہ ہو تو اس خسرہ کی تقسیم کے ذریعے مسئلہ حل کیا جاتا ہے۔ مسئلہ زیادہ تب بنتا ہے جب ایک کھیوٹ میں سے رقبہ خریدیں اور اس میں خسرہ نمبرات کی تعداد زیادہ ہوں ایسی صورت میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اسلئے قبضہ کہاں سے لیا گیا ہے وہ واضع طور پر رجسٹری میں لکھنا چائیے۔ یہ جاننے کے لئے کہ جو خسرہ دکھایا جا رہا ہے وہ یہی ہے کاغذات میں بھی اس کے لیے بہتر یہ ہے کہ جب آپ پلاٹ خریدیں تو وہاں کے مقامی لوگوں سے خسرہ کے بارے میں معلوم کر لیا کریں ۔ آپ پٹواری سے معلوم کر  سکتے ہیں پٹواری آپ کو لٹھہ ...

زمین کی فروخت کا معاہدہ ہوا تھا ۔خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کروا سکتے ہیں؟

تصویر
Blogger: Adv. Sofia Noreen           زمین کی فروخت کا معاہدہ ہوا تھا ۔خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کروا سکتے ہیں؟ جب کسی زمین کا تنازعہ بنتا ہے تو ایک کنفیوژن ہو جاتی ہے کہ ہمیں معاملہ کدھر لے کے جانا چاہیے ۔  کیا  ایف آئی آر درج کروانی چاہیے، کہ سول کورٹ سے رجوع کریں، دونوں طرح کی کارروائی کی جائے یا کسی دیگر پیلٹ فارم پر جانا چاہیے؟  یاد رکھیں زمینوں کے بیشتر مسائل سول کورٹ میں یا ریونیو کورٹ میں ہی حل ہوتے ہیں ۔ آپ اگر ایک ہی وقت میں  ایف آئی آر  درج کرواتے ہیں اور ساتھ میں سول کورٹ میں بھی چلے جاتے ہیں تو  ایف آئی آر  ذیادہ تر خارج ہو جاتی ہے کیونکہ آپ کیس سول کورٹ میں لے گئے تو اب اسی عدالت میں ہی حل ہو گا۔ آئیے ایک کیس کی مدد سے اس بات کو سمجھتے ہیں ۔ یہ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کا یے۔ اسلام آباد میں فریقین کے درمیان مکان کی فروخت کا معاہدہ ہوا ۔ مشتری نے رقم ادا کر دی ۔ لیکن بائعہ نے مکان کسی اور کو دے دیا ۔ جس شخص نے رقم ادا کر رکھی تھی اس شخص نے  ایف آئی آر  درج کروائی،    ایف آئی آر  کو ختم کر...